اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کابل میں افغان صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے کے تمام ملکوں کو دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق اور ٹھوس کارروائی کرنا چاہیے۔
افغان صدر کے بیان میں یہ بات زور دیکر کہی گئی ہے کہ دہشت گردی کو اچھی اور بری دہشت گردی میں تقسیم نہیں کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا کسی قوم، مذہب اور دین سے کوئی تعلق نہیں ہے اور دہشت گردوں کے خلاف فوجی طاقت کا استعمال ضروری ہے۔
افغان صدر اس سے قبل ، پاکستان سے طالبان کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کرچکے ہیں۔
.......
/169